آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر بلا لیا

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کو اردو سمجھ میں آنے کی وجہ سے حسن علی پریشان

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے جہاں 6 دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

=====================

ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے سابق کپتان بابر اعظم کے دوستوں کو نہ بھولنے کے تبصرے پر جواب دے دیا۔

واضح رہے کہ امام الحق 25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انکی شادی کی تقریب میں اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

امام الحق کی شادی کے بعد بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے دوستوں کو نہ بھولنے کا مشورہ دیا تھا۔

بابر اعظم نے کہا تھا کہ شادی کے بعد دوستوں کے ساتھ بھی وقت گزارنا، بھول نہ جانا۔

تاہم اب بابر اعظم کے اس پیغام پر امام الحق نے بھی جواب دے دیا۔

امام الحق نے بابر اعظم کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “شادی تو ہوگئی مگر دوستوں کو بھولا نہیں ہوں۔”

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC