ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے شبانہ روز کام کرکے شہر سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات کا خاتمہ کردیا

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے شبانہ روز کام کرکے شہر سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات کا خاتمہ کردیا ہے،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرکو موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی فوری حل طلب 260شکایات میں سے 249کا ازالہ کردیاگیا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے گذشتہ ہفتہ واٹربور ڈ کے افسران اور انجینئرز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی شکایات کا فوری خاتمہ ممکن بنایا جائے جس پر واٹربورڈ کے عملے نے دن رات ایک اور اپنی ہفتہ وار تعطیلات قربان کرکے عملدرآمد یقینی بنایا،واٹربورڈ کے عملے نے حاجی پیر محمد روڈ ،یوسف گوٹھ سرجانی کی مختلف سیوریج لائنوں کی ونچنگ مشینوںکی مدد سے صفائی کرکے نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا،لیاری یوسی 7 مین ہولز ،اسلامیہ کالونی نارتھ کراچی ،یوسی 15نارتھ کراچی ودیگر علاقوں میں سیورکلینگ وجیٹنگ مشینوں کی مددسے سیوریج مین ہولز ونکاسی آب کی لائنیںصاف کی گئیں،بلاک ایف اور ایل میں پانی کی لائن ،کھڈا مارکیٹ ، اٹک چوک ، جونا مسجد روڈ گل محمد لائن،بھورے خان لیاقت آباد ،چوہدری خلیق الزماں روڈ سے گزرنے والی مختلف قطر کی لائنوں کی صفائی ومرمت کی گئی ،پدر گراو ¿نڈ لیاری میں12انچ قطر کی ایم ایس لائن تبدیل کی گئی بنارس کالونی سائٹ ٹاو ¿ن میں12انچ قطرکی ،واٹرپمپ فیڈرل بی ایریا میں 24انچ قطر کی لائن تبدیل کی گئی ،سوات کالونی بلدیہ ٹاو ¿ن میںدھنسنے والی 12انچ قطر کی پائپ لائن تبدیل کی گئی سرجانی سکیٹر 5D میںدھنسنے والی 8انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی،رضویہ سوسائٹی میںمین ہولز تعمیر کرکے سیوریج کا مسئلہ حل کیا گیا ،گارڈن میں گڈ لک میرج حال کے قریب 24فٹ گہرائی میں 36انچ قطر کی لائن سے کا مین ہول تعمیر کیا گیا،سیکٹر 4Fسرجانی ٹاو ¿ن میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت کی گئی ،ماڑی پور ولیج کیماڑی ٹاو ¿ن کوپانی کی فراہمی کیلئے 4انچ قطر کی لائن سے انٹرکنکشن کیاگیا،گریکس ماڑی پور میں سلک کالونی میں 24انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی گئی ،سائٹ ٹاو ¿ن ملنگ ہوٹل کے قریب 12انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کی گئی ،ماڈل زون ملیر میں نائٹ شفٹ کے دوران سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا،یوسف گوٹھ سرجانی کے مین ہولز پر گٹروں کے ڈھکن اور رنگ سلیب نصب کیئے گئے ،کراچی یونیورسٹی کے قریب 48انچ قطر کا بلینسنگ مین والوز تبدیل کردیا گیا ،جان محمد ولیج گلبہارمیں گہرائی میں دھنسا 48انچ قطر کا قدیم مین ہولز تلاش کرکے اس کی صفائی کی گئی ،اس سبب علاقہ میں سیوریج کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا ،شہید ملت روڈ پر 18انچ قطر کی لائن کے لیکیج کی مرمت کی گئی ،پاک کالونی پمپنگ اسٹیشن کے30ہارس پاور پمپس کے بال بیرنگ تبدیل کیئے گئے ،قصبہ پمپنگ اسٹیشن کے جلنے والی 100ہارس پاور کی موٹر کے مین کونٹریکٹر تبدیل کردیئے گئے ،جونا مسجد روڈ یوسی 8لیاری ٹاو ¿ن میں 160ایم ایم کی لائن بچھائی گئی،کھڈا مارکیٹ ، اٹک چوک ، جونا مسجد روڈ گل محمد لائن ،سندھی مسلم سوسائٹی بلاک اے عرب آباد میں4انچ قطر کی پائپ لائن ڈال کر پانی کی قلت کا کئی سال پرانا مسئلہ حل کردیا گیا۔

کراچی ( )کے ا لیکٹرک اپنے فیڈرز کی سالانہ مرمت کےلئے اٹربورڈ دھابیجی کے پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی جزوی فراہمی پیر 25 نومبر کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک بند کرے گا،بجلی معطل ہونے کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے صرف 4 پمپ بند رہیں گے جبکہ شہر کو دیگر پمپس سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی ،4پمپس بند ہونے کے باعث اس دوران ضلع شرقی، غربی اور وسطی میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی اوران اضلاع میں 75 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جائے گا، ایم ڈی واٹربورڈاسد اللہ خان نے جزوی متاثرہ اضلاع کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی زحمت سے بچنے کیلئے احتیاطا پانی ذخیرہ کرلیں۔

کراچی ( ) لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب پھٹنے والی پانی کی قدیم وخستہ 8انچ قطر کی پائپ لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے ، واٹربورڈ کے اس اقدام سے اونچائی اور آخری سرے کے علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب بی ون ایریا کے سامنے مین روڈ سے گزرنے والی 24انچ قطر کی پائپ لائن سے منسلک 8انچ قطر کی پائپ لائن لیک ہوگئی تھی جس کی واٹربورڈ کے عملے نے دن رات کام جاری رکھ کرمرمت کی اور پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تاہم 50سال پرانی خستہ لائن پانی کا پریشر برداشت نہیں کرسکی اور دوسر ے مقام سے لیک ہوگئی جس کی مرمت کی گئی اس موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے واٹربورڈ کے عملے نے اس دوران 24انچ قطر کے خستہ کالر کی مرمت بھی کردی گئی ، اس کے نتیجہ میں اونچائی اور آخری سرے کے علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے،واٹربوڈ کے اس اقدام سے ان علاقوں کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،
ہینڈآو ¿ٹ نمبر(pro-kwsb.11.19 ´(24,24,
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ