علی رحمان کی ریسٹورنٹ عملے سے بدتمیزی ،ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے اداکار علی رحمان کی ریسٹورنٹ کے عملے سے بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی رحمان فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے عملے سے کسی بات پر بد تمیزی کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ آپ کو پتہ ہے میں کون ہوں ، آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر دیکھا ہے
ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی پاکستان کے ٹوئٹرٹرینڈ پینل پر ہیش ٹیگ ’علی رحمان لیکڈ ویڈیو ‘ ٹاپ ٹریند بن گیا۔

اداکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی تاہم اُن کی طرف سے کوئی وضاحتی پیغام سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین اداکار کے ریسٹورنٹ کے عملے سے اس طرح پیش آنے پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور اپنا رد عمل دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علی رحمان کی حمایت میں بھی بولے اور کہا کہ صرف ایک ویڈیو سے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنا شروع نہ کردیں بلکہ اس کی پرائیوسی کا احترام کرتے ہوئے علی رحمان کی جانب سے وضاحت کا انتظار کریں
واضح رہے کہ علی رحمان نے فلم پرچی، جانان، ہیر مان جا اور دیگر مشہور فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے