برسبین ٹیسٹ، چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقف تک قومی ٹیم کے 144 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔

اننگز کی شکست کو بچانے کے لیے بابراعظم 67 اور محمد رضوان 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کرچکے ہیں۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن اور دوسری اننگ میں پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا تھا اور 25 کے مجموعے پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تھے جس کے بعد اوپنر شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور دن کے اختتام پر ٹیم کا اسکور 64 پر پہنچایا۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے340 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں کپتان اظہر علی 5، حارث سہیل 8، اسد شفیق اور افتخار احمد صفر، شان مسعود 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
پاکستان کو میچ میں اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 196 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 5 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 340 رنز کی برتری حاصل کرنے بعد 580 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 240 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی