آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ اننگ اور 5 رنز سے جیت لیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ اننگ اور 5 رنز سے جیت لیا

تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے 340 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ شان مسعود 42 اور افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کپتان اظہرعلی 5، حارث سہیل 8 اور اسد شفیق کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے تھے۔ آسٹریلیا کی پاکستان پر 150 رنز سے زائد رنز کی برتری برقرا ہے، دوسرے سیشن میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

بابراعظم نے شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑدی، جبکہ ان ساتھ محمد رضوان کریز پر موجود ہیں، جن کی نصف سنچری مکمل ہونے والی ہے، دونوں بلے باز قومی ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے بھرپور جان ماررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنائے تھے، برسبین میں جیتنے کا خواب ٹوٹتا ہوا نظر آ رہا ہے، دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے باز بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے تھے۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
برسبین ٹیسٹ، چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی
برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقف تک قومی ٹیم کے 144 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔

اننگز کی شکست کو بچانے کے لیے بابراعظم 67 اور محمد رضوان 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کرچکے ہیں۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن اور دوسری اننگ میں پاکستان کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا تھا اور 25 کے مجموعے پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے تھے جس کے بعد اوپنر شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا اور دن کے اختتام پر ٹیم کا اسکور 64 پر پہنچایا۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے340 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں کپتان اظہر علی 5، حارث سہیل 8، اسد شفیق اور افتخار احمد صفر، شان مسعود 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے