ٹی10 لیگ، قلندرز کوالیفائرز مرحلے میں پہنچ گئی

قلندرز ٹیم کے سی ای او ثمین رانا نے کوالیفائرز مرحلے میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو نیت صاف ہونے کا پھل ملا ہے۔

ابوظبی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوتے تو اچھا ہوتا، پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی نہ ملنے کا افسوس ہے
انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، نوجوان کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ کے لئے ٹیم بنائی تھی، آئندہ میچز میں جیت کے بڑے مثبت اثرات سامنے آئیں گے