برسبین ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کو مشکلات کا سامنا

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان آسٹریلیا کی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگیا۔ کھانے کے وقفے پر آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 395 تھا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کو پاکستان پر 155 رنز کی برتری بھی حاصل ہوچکی ہے۔

تیسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 312 رنز سے کیا۔ گزشتہ روز ناٹ آؤٹ رہنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آج نسیم شاہ نے 154 رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے پکڑا
پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ یاسر شاہ نے اسٹیو اسمتھ کی حاصل کی، وہ 4 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں240 رنز بنائے تھے