پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے ، وقار یونس

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلین بیٹسمین تجربہ کار ہیں موقع ملے تو فائدہ اٹھاتے ہیں، جبکہ پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے۔

برسبین ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ یاسر شاہ پاکستان کا میچ ونر کھلاڑی ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس ٹیسٹ میں پرفارم نہیں ہوا ہے
وقار یونس نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے اس ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کی، مگر وہ بدقسمت رہا کہ اس کو وقت پر وکٹیں نہیں مل سکی ہیں۔

فاسٹ بولر عمران خان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دی تھی اور پرتھ کے ٹور میچ میں بھی 5 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

بولنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس نے کہا کہ آسٹریلیا میں بولنگ کرنا آسان نہیں، مجھے امید ہے مستقبل میں یہی بولرز سیکھیں گے اور اچھا پرفارم کریں گے۔

وقا یونس نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ناتجربہ کار ہے، ایک بولر نے تین ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، ایک کا ڈیبیو ہوا اور ایک کا کم بیک ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کی حتمی الیون میں کون کھیلے گا اور کون نہیں کھیلے گا کا فیصلہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ نے کرنا ہے