سعیدآباد بس ٹرمینل پرپولیس آپریشن، اسمگلروں اور پولیس میں جھڑپ

سعیدآباد بس ٹرمینل پرپولیس آپریشن، اسمگلروں اور پولیس میں جھڑپ،10 گھنٹوں کے طویل آپریشن،پولیس نے مجموعی طور پر32 ملزمان کوگرفتار،ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان کہتے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان کے مطابق سعیدآباد بس ٹرمینل پرگاڑیوں کے ذریعے  اسمگلنگ کی اطلاعات پرآپریشن کیا گیا تھا۔  آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ چھالیہ،انِڈین گٹکا،ایرانی کپڑا،ٹائر اور چالیس ڈمپرضبط کیے گئے۔  آپریشن کے دوران اسمگلروں کی جانب سے ایک ڈمپرکونظرآتش،پولیس موبائل پرپتھراؤ اورایک اہلکارکوزخمی کیا گیا۔  بلوے کے الزام میں 12 اور اسمگلنگ کے الزام میں 20 ملزمان کوگرفتارکیا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں