اصلاح الدین کا دو کروڑ روپے کا فنڈ سود سمیت واپس کرنے کا اعلان

اولمپئن اصلاح الدین کا 2014 میں سندھ گورنمنٹ سے  ہاکی اکیڈمی کے نام پر لیا گیا دو کروڑ روپے کا فنڈ سود سمیت واپس کرنے کا اعلان ،،، محکمہ کھیل  نے بذریعہ نوٹس مذکورہ فنڈز استعمال نہ ہونے پر واپس مانگا تھا  کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اولمپئین اصلاح الدین نے دوکروڑ روپے اور سود 76لاکھ14ہزار 326 روپے اور 31 پیسہ واپس کرنے کا اعلان کرتے کیاان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی میں قائم دکانوں کے کرایہ کی وجہ سے مذکورہ فنڈز استعمال نہیں ہوسکا تھا ،، آج ہم سندھ گورنمنٹ کا فنڈ واپس کرکے تاریخ رقم کررہے ہیں وزیراعلیٰ سمیت  سب کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ رقم واپس کر دی ہے..


اپنا تبصرہ بھیجیں