چائے کے شوقین افراد،خبردار۔۔ ہوشیار۔۔

  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اندرون دہلی گیٹ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائیملاوٹی اورکھلی چائے پتی کی فروخت کا مکروہ دھندہ بے نقاب،حیدر ٹی سٹور سیل،1190 کلو ملاوٹی پتی برآمدملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی پنجاب فوڈا تھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کر رہے ہیں۔چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹیلاہور 23 نومبر:چائے کے شوقین ادراد،خبردار، ہوشیار۔۔!! پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے اندرون شہر لاہور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹی سٹور کو سیل کر دیا۔بھاری مقدار میں ملاوٹی چائے پتی برآمد کرکے قبضہ میں لے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اندرون دہلی گیٹ حویلی میاں سلطان کے قریب کارروائی کی۔ملاوٹی اورکھلی چائے پتی کی فروخت کا مکروہ دھندہ بے نقاب کرتے ہوئے حیدر ٹی سٹورکو سیل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لائسنس کی عدم موجودگی، پراڈکٹس پر لیبلنگ، ملازمین کے میدیکلز نہ ہونے اور ناقص صفائی کی بناء پر کارروائی کی گئی۔ چیکنگ کے دوران پتی کی غیر معیاری سٹوریج، کیمیکل زدہ بیگ کا استعمال اور حشرات کی موجودگی پائی گئی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ موقع سے1190 کلو گرام کھلی ملاوٹی چائے پتی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کر رہے ہیں۔                                       ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭                 

اپنا تبصرہ بھیجیں