موجودہ حکومت آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے

موجودہ حکومت آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے ، ذوالفقار علی قائم خانی سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کرکے جیل میں اذیتیں دینے کا حکومتی رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی کراچی  پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ پارٹی کے کارکنوں کو سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی خطرناک حد تک دن بدن گرتی ہوئی صحت پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری تک ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو بار بار مطالبے کے باوجود رسائی نا دیے جانے پر پارٹی کے کارکنوں کے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ حکومت آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کو دباو ¿ میں لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ صرف الزامات کی بنیاد پر سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کرکے مہینوں جیل میں اذیتیں دینے کا حکومتی رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا مقتدر قوتوں کو اور خاص طور پر ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے۔ذوالفقار قائم خانی نے کہا ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکن اداروں کی جانب دیکھ رہے ہیں اور اگر آصف زرداری کی زندگی کو نقصان پہنچا تو اس ملک میں آئندہ کوئی بھی کھپے پاکستان کا نعرہ نہیں لگائے گا سندھ کے عوام کو سندھ کارڈ کھیلنے کا موقع مل جاے گا لہٰذا پی ٹی آئی کی حکومت ہوش کے ناخن لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں