یوتھ پارلیمنٹ مستقبل کے لیڈر تیار کرنے والا ادارہ بن گیا : گورنرسندھ 

یہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ۔گورنرہاﺅس میں یوتھ پارلیمنٹ سندھ کیبنٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب 
کراچی :    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بڑی بات کرنے والے لوگ عموماً صحیح سوچتے ہیں کیونکہ بڑا سوچیں گے تو بڑا کام کریں گے آپ کی شکست میں امید ہوتی ہے اپنا مقصد بنانے کے لئے اپنے سے زائد صلاحیت کے حامل افراد سے ملاکرو اور ٹیم بنا کر چلیں خصوصاً والدین اور بزرگ سے سیکھنے کو بہت ملتا ہے مگر ہم نقصان اٹھا کر سیکھتے ہیں ، وزیر اعظم کو قریب سے دیکھا ہے وہ نہ تو مفاد پرست نہ ہی کرپٹ اور نہ ہی چھوٹی ذہنیت رکھتے ہیں ۔ گورنرسندھ نے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند با ت ہے کہ پا کستان میں یو تھ پا رلیمنٹ جیسا پلیٹ فا رم موجود ہے جو مستقبل کے لئے لیڈر تیا ر کر رہا ہے مجھے امید ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں اور کوتاہیاں سیاستدانوں سے ہوئی ہیں وہ آ پ نہیں کر یں گے کیونکہ آ پ با قاعدہ تربیت یا فتہ ہیں کیو نکہ بحیثیت رکن یو تھ پارلیمنٹ ،پا کستان کے آئین سے وفاداری اور ملک و قوم کی خدمت کا حلف اُٹھا یا ہے آ پ چاہے زندگی میں کسی بھی جگہ پر جائیں،

کو ئی بھی مقام حا صل کریں یا کو ئی بھی پیشہ اختیا ر کریں یہ حلف آپ کی زندگی کا حصہ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہاﺅس میں یوتھ پارلیمنٹ کے سندھ کیبنٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آفتاب صدیقی ایم این اے، خرم شیر ذمان ایم پی اے، شہزاد قریشی ایم پی اے، مہتاب الدین چاولا اور رضوان جعفربا نی چئیر مین یو تھ پارلیمنٹ بھی موجود تھے ۔ گورنرسندھ نے حلف اٹھانے والے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سب کو بحثیت ممبر یو تھ پا رلیمنٹ SINDH CABINET DISTRICT MEMBERمنتخب ہو نے پر مبار کبا د پیش کرتا ہو ں، آپ کی بھر پور اندز میں یو تھ پارلیمنٹ کے سا تھ وابستگی اس با ت کی نوید ہے کہ آپ آنے والے وقت میں ملک کی قیادت سنبھالنے کےلئے تیا ر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہا ں مو جو د SINDH CABINET MEMBERکو بھی مبارکبا د دیتا ہوں کہ آپ کو بہت کم عمر ی میں الیکشن لڑنے کا مو قع ملا ہے۔ الیکشن جمہوریت کی بنیا د ہے۔ جس سے آپ کے اندر قا ئد انہ صلا حیتں پیدا ہوتی ہیں، دوسروں کے خیا لا ت کو سمجھنے اور بر داشت کر نے کا ہنر حاصل ہو تا ہے۔اور اپنا نظر یہ پیش کر نے کا حو صلہ ملتا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یو تھ پا رلیمنٹ نے ملکی اور صو با ئی سطح پر کامیا بی کے سا تھ کا م کر نے کے بعد ، ملک کے 75ڈسٹرکٹ میں سٹی کو ر آرڈینٹر اور کےبنٹ بنائیں ہیں جو ضلعی سطح پر SDGsکے نفاز اور آگہی پر کام کرےں کے۔ اس مہم کے ذریعے پو رے ملک کے نو جوان اپنے شہروں کی بہترانداز میں خدمت کریں گے، منتخب نا ظمین اور صو با ئی حکو متوں کے سا تھ مل کر نئی سو چ اور تعمیر کے سا تھ ملک وقوم کی تر قی میں اپنا کرداراداکریںگے میں ہر لمحہ آپ کے سا تھ ہو ں۔ گو رنر ہا ﺅ س کے دروازے آپ کےلئے اور پاکستان کے ہر نو جوان کے لئے کھلے ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خا ص طو ر پر مجھے یہ جا ن کر خو شی ہو ئی کہ سند ھ کے تعلیمی اداروں میں یو تھ پا رلیمنٹ کے Chatpersقا ئم ہیں ۔

 

میں چا ہتا ہو ں کہ کہ سند ھ کی تمام یو نیورسٹیو ں اور کالجز میں یو تھ پا رلیمنٹ کے CHAPTERS فعال کردار ادا کریں اور طلبہ یو نین کا جو خلا ہمارے تعلیمی اداروں میں مو جو د ہے اسے یو تھ پا رلیمنٹ پر کر سکے ،میں ےو تھ پا رلیمنٹ کے با نی چیئر مین رضوان جعفر کی قا ئد انہ صلا حتوں کا بھی زکر کر نا چا ہوں گا کہ رضوان جعفر پا کستان کے نو جوانو ں کےلئے ایک مثا ل ہیں کہ جنہوں نے یہ ادارہ 2005میں قائم کر کے اور یو تھ پا رلیمنٹ کا خیا ل پیش کر کے پا کستا ن کی تا ریخ میں ایک اہم کا رنامہ سر انجا م دیا ہے۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جا ئے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو تھ پا رلےمنٹ نے پچھلے 14سا لو ں میں بے انتہا کا میا بیا ں حا صل کی ہیں اس فورم پر نو جوانو نے اپنی صلا حےتوں کا بھر پور اظہا ر کیا ہے۔ ملک کی تعمےر و تر قی کے لئے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے۔ ارباب اختیار کے سامنے سوال اٹھائیں ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر آپ پاکستان کے لئے ایک امید ، ایک روشنی بن کر سا منے آئیں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں آپ پا کستان کے نو جوانو ں کی موثر اور بھر پو ر آواز بن کر ، ملکُ قوم کی تر قی میں اہم کردار ادا کریں گے۔