5 میں سے 3 افراد چھٹی کے لیے بیماری کا بہانہ کرتے ہیں، سروے

برطانوی قومی ادارہ شماریات کے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر پانچ میں سے تین بالغ افراد چھٹی لینے کے لیے بیمار ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔

جب ایسے افراد کی اخلاقیات اور اقدار کے حوالے سے سوال کیا گیا تو لوگوں نے بیماری کے بارے میں جھوٹ بولنے، اپنے ساتھیوں کا کام چوری کرنے اور ان کے کاموں کا سہرا اپنے سر لینے کا اعتراف بھی کیا۔

5 میں سے 3 افراد چھٹی کے لیے بیماری کا بہانہ کرتے ہیں، سروے

سروے کے مطابق دفاتر میں نوجوان افراد اپنے سے بڑی عمر کے افراد کی نسبت زیادہ جھوٹ بولتے پائے گئے۔

برطانیہ کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق ہر برس اوسطاً ایک شخص چار دن بیماری کی مد میں چھٹی لیتا ہے