پاکستانی بلے بازوں کے بعد بولرز بھی ناکام

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹنگ کے سامنے پاکستان کا بولنگ اٹیک چاروں شانے چت ہوگیا، آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنز اور جو برنز نے 222 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاک آسٹریلیا سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 222 رنز بنا ڈالے
آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنز نے سنچری اسکور کی جبکہ جو برنز 97 رنزبنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلے روز 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے