سبزیوں کے نرخ میں اضافہ اور سبزی منڈی میں بد انتظامی کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا

سبزیوں کے نرخ میں اضافہ اور سبزی منڈی میں بد انتظامی کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا، سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری زراعت، سیکریٹری قانون اور سندھ حکومت سے دس دسمبر کو جواب طلب کرلیا، سبزیوں کے نرخ میں ہوشربا اضافے کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں ردخواست دائر کردی گئی، ردخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ 2010 کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کی بد انتظامی کی وجہ سے روز سبزیوں کے نرخ میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے مارکیٹ کمیٹی کی وجہ سے ویجیٹیبل ایسوسی ایشن پریشان ہے، جسٹس محمد علی مظہر ریمارکس دیے سندھ حکومت نے یہ کیا لگا رکھا ہے، اپنے ہی پاس کئے گئے قوانین پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جاتا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت جو بھی قانون پاس کئے ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، عدالت نے سیکریٹری زراعت، سیکریٹری قانون اور سندھ حکومت سے دس دسمبر کو جواب طلب کرلیا