چین میں سرد موسم کی پہلی برف باری

چین کے صوبے سچوان کے مختلف شہروں میں سرد موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں برفباری کے ساتھ سرد موسم کا آغاز ہوگیا ہے اور لوگ سرد موسم کے اس آغاز کو بےحد انجوائے کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے سچوان کے جنوب مغربی شہروں میں بھی سرد موسم کی پہلی برف باری ہوئی اور ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔
یوں اچانک ہر سو پھیلی برف اور سفید روئی کے گالوں سے ڈھکے منظر کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے اس موسم کو خوب انجوائے کیا اور خوبصورت مناظر اپنے کیمرے میں قید کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں