چینی لڑکے کا تیزی سے رسی پھلانگنے کامظاہرہ

یوں تو تیز ترین رفتار سے رسی کودنے کیلئے بیحد مہارت اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی لڑکے کو اگر ہم رسی پھلانگنے کا ماہر کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا ۔
جس نے رسی پھلانگنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
شنگھائی میں منعقد ہونے والے رسی کودنے کے مقابلے میں Cen Xiaolinنامی چینی لڑکے نے 30سیکنڈ میں 228بار رسی کو پھلانگنے کا شاندار مظاہرہ کر کے یہ مقابلہ جیت لیا اور ساتھ ہی اپنا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں