پانچ سالہ روسی بچی کااسنو بورڈنگ کا مظاہرہ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن جناب کرتب بازی کے شوق میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس ننھی پری کو ہی دیکھ لیں جو برف پوش ٹریک پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کر رہی ہے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والی 5سالہVasilisa Ermakova نامی بچی چھوٹی سی عمر سے ہی اسنو بورڈنگ کرنا سیکھ رہی ہے اور برف پوش پہاڑوں پر اسنو بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ایک ماہر اسنو بورڈر بننے کیلئے باقاعدہ تربیت بھی لے رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں