اپوزیشن اے سے زیڈ تک پلان لے آئے سب ناکام ہونگے ‘ ہمایوں اخترخان

اپوزیشن اے سے زیڈ تک پلان لے آئے سب ناکام ہونگے ‘ ہمایوں اخترخان ہماراکرپشن کرنے والوں سے کوئی مقابلہ نہیں ،مہنگائی کی شرح میں جلد کمی آئے گی ‘ حلقہ این اے131کے وفد سے گفتگو
لاہور(             ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وزیرہمایوںاخترخان نے کہاہے کہ اپوزیشن اے سے زیڈ تک پلان لے آئے سب ناکام ہوں گے اور ان کی ساری خواہشیںان کے سینے میں ہی دم توڑ جائینگی، احسن اقبال نے درست کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا انکے دور سے کوئی موازنہ نہیں کیونکہ ہماراکرپشن کرنے والوں سے تو مقابلہ ہے ہی نہیں بلکہ ہمارا کارکردگی دکھانے میں اپنے ساتھ مقابلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے حلقہ این اے 131کے رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کو کئی دہائیوں کے بعد عمران خان کی صورت میں مخلص لیڈر ملا ہے اور انشا للہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔اس ملک میں مافیاز نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں اورہم نے پر عزم رہ کر مافیاز کو شکست دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ سارے مسائل حل ہو گئے ہیں بلکہ ہم بہتری لانے کے لئے دن رات کوشاںہیں ، حکومت نے اپنی سیاست کی پرواہ کئے بغیر معیشت کی ڈوبتی نبض کوبحال کرنے کے لئے غیر معمولی فیصلے ہیں جن کا نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا ، طلب او ررسد کے فرق کو ختم کیا جارہاہے  ، بھارت سے تجارت بند ہونے کی وجہ سے ایران سے ٹماٹر منگوایا گیا ہے اور بہت جلد اس کی قیمتیںمستحکم ہو جائیں گی ۔مہنگائی میںکمی ہو گی اور جلدہوگی جس کے لئے مضبوط میکنزم بنایاجارہاہے  ۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے جاتے جاتے معیشت کی بجائے اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے غلط فیصلے کئے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ،انتہائی مہنگے کمرشل قرضے لئے گئے اور اس کا بوجھ بھی موجودہ حکومت کے کاندھوںپر ہے لیکن ہم مایوس نہیں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔                                                    میڈیا سیل                                                 ہمایوں اختر خان                                             042-37187223     

اپنا تبصرہ بھیجیں