شہر میں دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے, کمشنر کراچی

شہر میں دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے, کمشنر کراچی
روزانہ کی بنیادپر سبزی، فروٹ, آٹا، مرغی دیگردکانوں اور بازاروں میں قیمتچیک کی جائے،افتخار شالوانی
عدالتی فیصلے پرمکمل سختی سے عمل کروایا جائے گا،افتخار شالوانی
 کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز اور منافع خوروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا. کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے افسران کواحکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور پرائز کنٹرولمجسٹریٹس روزانہ کارروائی کریں اور رپورٹ دیں، دودھ 94 روپے فی لیٹر فروخت نہ کرنےوالوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے.انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی،فروٹ, آٹا، مرغی دیگردکانوں اور بازاروں میں قیمتچیک کی جائے،شہری ڈی سیزاور اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس منافع خوروں کے خلاف شکایت درجکروائیں. افتخارشالوانی نے کہا کہ سبزیا ں،فروٹ اور دودھ مقرر کردہسرکاری نرخ پر ہی فروخت ہوگا،عدالتی فیصلے پر مکمل سختی سے عمل کروایا جائےگا،تمام افسران روزانہ کارروائی کرکے رپورٹ دیں،عوام کو منافع خوروں سے نجات دلاناہمارا اولین فرض ہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں