کراچی پیرجان پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں مختلف مقامات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

کراچی پیرجان پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں مختلف مقامات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔  محمد پور چوکی انچارج نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان محمد اکرم۔  عبیدالرحمن ۔ محمد فیضان کو گرفتار کرلیا  ملزمان نے کورنگی ۔ سرسید اورنگی ٹاؤن جو اجمیر ۔ نیو کراچی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا  کراچی() ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او پیرآباد جان محمد احمدانی کی سربراہی میں چوکی انچارچ محمد پور اکرم قریشی کی اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کرنے کےلئے تابڑ توڑ کارروائیاں اسٹریٹ کرمنل کے خلاف تیز کردی ہیں ۔  اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرکے تھانہ پیرآباد میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے مقدمہ الزام نمبر 335/19 دفعہ 23-1A دوسرا مقدمہ الزام نمبر 336/19 دفعہ 23-1A تیسرا مقدمہ الزام نمبر 337/19 دفعہ 23-1A ملزمان میں تینو ملزمان پیشہ ورانہ ڈاکیت ہیں جس میں محمد اکرم ولد میر افضل,  عبیدالرحمن ولد حبیب الرحمٰن اور  محمد فیضان ولد محمد افضل شامل ہے.ملزمان کے قبضہ سے 3 غیر قانونی پسٹل, ناظم آباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا , جسکا مقدمہ الزام نمبر 198/19 بجرم دفعہ 381-A تھانہ ناظم آباد میں درج ہے.ملزمان زیادہ تر منی بسوں میں موبائل اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے ہیں.دوران تفتیش ملزمان نے گزشتہ 6 سال میں کورنگی, سرسید, اورنگی ٹاؤن, جواجہ اجمیر, نیو کراچی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں