کراچی یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ برائے سال 2020 کے نتائج تیار ۔پہلی مرتبہ جیوے پاکستان پر تفصیلات پیش کی جائیگی

کراچی یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ برائے سال 2020 کے نتائج تیار ۔پہلی مرتبہ جیوے پاکستان پر تفصیلات پیش کی جائیگی۔کراچی یونیورسٹی نے گزشتہ اتوار 17 نومبر کو بڑے پیمانے پر بیچلرز پروگرام سال 2020 کے لیے داخلہ ٹیسٹ یونیورسٹی میں ہی لیے تھے جن میں کراچی سمیت صوبے بھر سے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور ان کے نتائج کی تیاری کا کام جاری ہے رواں ہفتے میں ہیلتھ ایج کا اعلان متوقع ہے جس کی تفصیلات پہلی مرتبہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم کے ذریعے طلباء طالبات پہنچائی جائیں گی یاد رہے کہ سال 2017 سے کراچی یونیورسٹی نے اس وقت کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کے فیصلے کے مطابق این ٹی ایس کے ذریعے داخلہ ٹیسٹ لینے شروع کیے تھے اس عمل کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے چارج سنبھالنے کے بعد روک دیا اور اب کراچی یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ خود کنڈکٹ کر رہی ہے 17 نومبر کو ہونے والے داخلہ ٹیسٹ اپنی نوعیت کے شاندار ٹیسٹ قرار دیے جا رہے ہیں اس موقع پر کیے گئے بہترین انتظامات کو ہر جانب سے اثر آگیا ہے شہر میں ایئر لفٹ کی گاڑیوں کے ذریعے طلبہ کو لانے لے جانے کے انتظامات کیے گئے تھے جبکہ یونیورسٹی کے اندر بھی خصوصی پوائنٹس چلائے گئے تھے طلباء و طالبات کے ساتھ آنے والے والدین اور دیگر رشتہ داروں اور دیگر افراد کے بیٹھنے کے لیے ویٹنگ ایریا بنائے گئے تھے بڑی تعداد میں گاڑیوں کی آمد کے وجہ سے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا تھا مجموعی طور پر داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر کئے گئے انتظامات کو طلباء طالبات اساتذہ اور والدین نے سراہا ۔
داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جیسے ہی سامنے آئینگے جی پاکستان ڈاٹ کام کے ذریعے انہیں طلباء طالبات کی آسانی کے لئے پیش کر دیا جائے گا ۔