دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کے قیام سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی: گورنر سندھ 

کراچی : گو رنر سند ھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 30ملین کی لا گت سے دبئی ایکسپو کے لیے پا کستانی پو یلین تیار کی جا رہی ہے جہا ں اگلے 20سال تک پا کستانی مضوعات کی نمائش کی جا سکے گی ۔ پو یلین کے قیام سے بین الاقوامی منڈیو ں تک پا کستانی مصنو عات کی رسا ئی آسان ہو سکے گی ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایسو سی ایشن آف انڈسٹریز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا۔ گورنر سند ھ نے کہا کہ مو جو د ہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے کہ پاکستانی مصنوعا ت کی بر آمد اد میں اضا فہ ممکن بنا یا جا ئے تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہوسکے۔


عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطا بق پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شا مل کیا گیا ہے جن پر آنے والے وقتوں میں دنیا کی 70فیصد معیشت کا دارو مدار ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملکی ریو ینو کا تقریبا 64فیصد دیتا ہے مگر بدقسمتی سے پچھلے ادوارمیں کراچی پر تو جہ نہیں دی گئی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مو جو دہ وزیراعظم نے 162ارب روپے کا کراچی پیکج کا اعلان کیا جس کے تحت ما س ٹرانزٹ او ر انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے منصو بے مکمل کئے جا ئیں گے اس کے علاوہ نئے منصوبے بھی شر وع کئے جائیں گے گو رنر سند ھ نے کہا کہ مقامی حکو متوں کے اختیارات میں کمی کے با عث مسائل نے جنم لیا ۔ دنیا بھر میں شہر کے مسا ئل کے حل کا ذمہ دار شہر کا میئر ہو تا ہے مگر کراچی جیسے بڑے شہر میں کئی اتھا رٹیز کی مو جو دگی مسائل کے حل میں ایک بڑی روکا وٹ ہے۔ 
گورنر سندھ نے کہا کہ گیس اور کے الیکٹرک کے مسا ئل کے فوری حل کے لیے جلد گورنر ہا ﺅ س میں سندھ اندسٹریل لایژن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ گورنر سند ھ نے کہا کہ کرپشن کا خا تمہ حکو مت کی اولین تر جحا ت میں شامل ہے۔

کسی بھی شخص کو جس نے کرپشن کی اس کو قا نو ن کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔ گورنر سند ھ نے کہا کہ سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمیٹی لمیٹڈ کے زیر انتظام جا ری منصوبوں کو جدید خطوط پر بنا یا جا رہا ہے تاکہ یو ٹیلٹی کی فراہمی کے مسا ئل کم سے کم ہوں۔ ان تمام منصوبوں میں صا ف و شفاف طریقہ کا رپر عمل کرتے ہوئے میرٹ کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔ آخرمیں سائٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سراج قاسم تیلی اور زبیر مو تی والا نے گورنر سند ھ کو ایسو سی ایشن کی جا نب سے شیلڈ پیش کی۔ اس سے قبل ایسو سی ایشن کے چیئرمین سلمان چاولہ ، زبیر مو تی والا، سراج قاسم تیلی سمیت دیگر ممبران نے گورنر سندھ کو سا ئٹ کے علاقہ میں سڑکوں کی بدحالی، اسٹریٹ کرائم، پانی اور گیس کی کمی سمیت دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سی ای او SIDCL صالح فاروقی، رکن۔سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور سعید آفریدی بھی موجود تھے۔