ورلڈ وومین فیشن انڈسٹری کا 24 نومبر کو دی گلوریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان

ورلڈ وومین فیشن انڈسٹری نے 24 نومبر کو دی گلوریس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے کااعلان کر دیا ، ڈبلیو ڈبلیو ایف آئی پی کی سی ای او رخسار بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف آئی پی ادارے کا مقصد فیشن اور میڈیا انڈسٹری میں باصلاحیت فنکاروں کو نہ صرف پلیٹ فارم بلکہ ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ پروموشن کرنا ہے ۔ رخسار بٹ کا کہنا تہا کہ ادارے کے اس پروگرام میں ماڈلنگ ایکٹنگ. پروڈکشن. فیشن. ڈیزائیننگ اور فٹنس بہی شامل ہے۔ ورلڈ وومین فیشن انڈسٹری کی سی ای او نے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد اہم شخصیات کی خدمت کو سراہنا اور ان کے فن کو جلا بخشنا ہے۔