ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے تجارتی مشنوں کے تبادلو ں کو سراہا

کرا چی :  فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تجا رتی مشنو ں کے بیرون ملک مصر،الجیریا، تنزانیہ، میکسیکو ں، چین، اردن، سوڈان، چلی،کینڈا، سینگال اور ایتھو پیا کے تبا دلوں کے فیصلے کو سراہا۔ انہو ں نے کہا کہ ان ممالک میں تجا رتی مشنز کے تبا دلو ں متعلقہ ممالک میں برآمدات بڑھنے کے ساتھ ساتھ سر مایہ کاری میں اضا فہ اور غیر روایتی منڈ یو ں کی تلا ش میں معاون ثابت ہو گا۔

اپنے بیان میں انجینئر دارو خان اچکزئی نے مزیدکہاکہ یہ Relocation زیادہ تر افریقی اور جنو بی امریکہ کے ممالک میں ہو ئی ہے اور دو نو ں اس وقت بڑی منڈیاں ہیں افریقہ کی آبادی 1.3ارب اور جنوبی امریکہ کی آبادی 633ملین ہے اور ان ممالک میں پاکستان کی مصنوعات کے لیے بڑی صلا حیتیں مو جو د ہیں اس وقت پاکستان کا شیئر جنو بی امریکہ اور افریقہ میں نہ ہو نے کے برابر ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے زور دیا کہ نئے تجا رتی مشنز کو چاہیے کہ جہا ں وہ تعینا ت ہو رہے ہیں وہا ں پاکستان کی اشیا ء کی جا رحانہ طور پر ما رکیٹ کر یں اور ان ممالک کی منڈ یو ں سے متعلق معلو ما ت جیسا کہ در آمد ات، ذائقہ اور تجا رتی سر گر میو ں اور دیگر معلو ما ت ایف پی سی سی آئی سے شیئر کر یں۔