مسافروں کا سامان چوری کرنے والے دو پی آئی اے ملازمین گرفتار

پی آئی اے سیکورٹی کی کاروائی ۔ مسافروں کا سامان چوری کرنے والے دو پی آئی اے ملازمین پولیس کے حوالے کر دیے۔ پی آئی اے انتظامیہ ادارے میں کسی بھی قسم کی بےضابطگی اور چوری کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کراچی سے ملتان کی پرواز سے سفر کرنے والی خاتون مسافر کے خاوند مدثر احمد نے پی آئی اے اور پولیس سٹیشن کراچی ائر پورٹ کو سامان چوری ہونے کی شکایت کی تھی۔

پی آئی اے سیکورٹی نے مجرموں کا سراغ لگایا ۔ دونوں مجرمان کو گرفتار کر کے ان سے چار لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے۔ مجرمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔