کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں سات نومبر کو ہونیوالی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران  خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی
ایس ایس پی شیراز نذیر نے کہا ہے کہ  ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار میں سے دوملزمان گرفتار  کرلئے گئے ہیں،  گرفتار ملزمان میں دلدار خان اور وقاص عرف وکی شامل ہیں،  ملزمان کے قبضے سے خاتون سے چھینی ہوئی سونے کی دوچوڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان صرف خواتین سے وارداتیں کرتے تھے ۔ گینگ کا سرغنہ ریاض محمود ملتانی ہے ۔ گینگ میں دیگر ملزمان اعظم شہزاد اور عتیق شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی پریس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔