پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکواٹر میں تقریب کا انعقاد،مختلف آپریشنز میں برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے حوالے،سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان رینجرز سندھ ہیڈکواٹر میں تقریب کا انعقاد،مختلف آپریشنز میں برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے حوالے،سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز سندھ ہیڈکواٹر میں رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ ونگ کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں مختلف آپریشنز میں برآمد ہونے والا سامان جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کے مطابق اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،برآمد ہونے والے سامان میں سات موٹرسائیکلیں، چون موبائل فون، پندرہ ہزار روپے شامل تھے۔