خوش آمدید۔ امیرمحمدخان ۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سینئر صحافی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی ٹیم کا حصہ بن گئے

خوش آمدید۔ امیرمحمدخان ۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سینئر صحافی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں وہ سعودی عرب میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور جیو پاکستان ڈاٹ کام کے قارئین ان کے مضامین کالم اور خصوصی رپورٹس ملاحظہ فرمائیں گےامیر محمد خان سعودی عرب میں گزشتہ 31 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور نوائے وقت، وقت ٹی وی کے مستقبل نمائیندے رہے ہیں، سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین ہیں جس میں پاکستانتمام معروف اخبارات اور چینلز کے سینئر صحافی اراکین میں شامل ہیں، سعودی عرب سے وائس آف امریکہ، سعودی ریڈیو پر حالات حاضرہ پر تجزیوں پر بات چیت کرتے ہیں۔ سعودی عرب جانے سے قبل نوائے وقت کراچی اس سے قبل انگریزی روزنامہ ’دی سن‘ سے منسلک رہے، پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم APNEC کے جنرل سیکریٹری رہے، جنرل ضیاء کے مارشل لاء میں جناب منہاج برنا مرحوم اور دیگر صحافیوں کے ہمرا ہ آزادی صحافت کی ملک گیرتحریک میں جیل کی صعوبتیں برداشت کیں ، جیل میں رہتے ہوئے ماسٹر آف جرنلزم کی تعلیم مکمل اور جیل سے ہی امتحان میں شریک ہوئے، نوائے وقت، ہفت روزہ ندائے ملت میں مستقبل کالم نگار ی کے علاوہ اے پی پی، پی ٹی وی، اے آر وائی ، اور دیگر چینلز میں سعودی عرب سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے نمائیندگی کرتے ہیں۔