مولانا کو پلان ’ایگزٹ‘ کا سہارا لینا پڑا ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں، عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دئیے اور آپ کو پلان ’ایگزٹ‘ کا سہارا لینا پڑا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے ہیںفردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مسترد نہیں معطل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ واپس آئیں گے، ہمیں بھی امید ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔