پاکستانی معیشت بالآخردرست سمت میں نکل پڑی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےمختلف اقتصادی اشاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 4 برس میں پہلی مرتبہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں خسارے سےنکل کر سرپلس ہوا ہے اور ستمبر 2019 کے 284$- ملین اور اکتوبر 2018 کے 1280$- ملین مقابلے میں 99$+ ملین رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کےابتدائی 4 ماہ کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5فیصد کمی آئی۔اکتوبر 2019 میں اشیاء و خدمات کی برآمدات کا حجم پچھلے ماہ سے 20 فیصد جبکہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 9.6 فیصدزیادہ رہا۔میں اپنے برآمدکندگان کومبارک دیتا ہوں اوران کی حوصلہ افزائی کرتاہوں