نیول چیف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کابرطانیہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور نیول کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف کی فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹافس سے الگ الگ ملاقاتیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف کو فرسٹ سی لارڈ کی جانب سے برطانوی جہاز پرخصوصی عشائیہ اور برطانیہ رائل نیول کالج میڈل تفویض کیا گیا ۔ نیول چیف نے اسٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا جہاں نیول چیف کو آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی