امریکا: برفباری سے سڑک پر پھسلن، ٹرک اُلٹ گیا

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں
برفباری کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا امریکا میں ایک ٹرک ڈرائیور کو اُس وقت کرنا پڑا، جب پھسلن کے باعث ایک ٹرک اُلٹ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست الینائے کی سڑک پر اُس وقت پیش آیا جب برفباری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اور تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر اُلٹ گیا جبکہ اس دوران سڑک کنارے اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے دو افراد زد میں آنے سے بال بال بچے۔

رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو احتیاط کی تاکید کی گئی ہے