عائشہ عمر کی بولڈ پرفارمنس نے تہلکہ مچادیا

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کو بولڈ تصویر یا فوٹو شوٹ پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے
عائشہ عمر اداکاری اور ماڈلنگ کے میدان میں کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے بعد گلوکاری بھی کرنے لگیں۔

انہوں نے حال ہی میں کراچی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میوزک فیسٹول’سولز فیسٹول ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا جس سے جہاں اُن کے مداح خوب محظوظ ہوئے وہیں اُن کی بولڈ پرفارمنس نے شائقین کو حیران بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل دی، عائشہ عمر

عائشہ عمر نے’سولز فیسٹیول‘ میں فرانسیسی میوزیکل بینڈ کے ساتھ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سولز فیسٹول کی ایک مختصر ویڈیو شئیر کی