انتقامی سیاست کی بجائے اگر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے تو دونوں کو ریلیف مل سکتا ہے: محمد حنیف شاہد گجر (ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری)

المیزان پارپرٹی ڈیلر منڈی بہاء الدین کے ڈائریکٹر اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر محمد حنیف شاہد گجر کا کہنا ہے کہ موجودہ دور کی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ لوگ روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور ہر طرف مایوسی ہے ایسے میں حکومت انتقام کی سیاست کرنے اور اپنے حریفوں پر کیچڑ اُچھالنے میں مصروف ہے۔ اِنھیں غریب طبقے کی کوئی پرواہ نہیں، لوگ ڈیڑھ سال سے ایک ہی نعرہ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ ہماری حکومت وقت سے التماس ہے کہ انتقامی سیاست چھوڑ کر عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دیں اِس طرح عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی ریلیف ملے گا۔ وزراء اپنے محکموں کو چھوڑ کر اپوزیشن کے خلاف فقرہ بازی میں مصروف ہیں جس سے تمام اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ خدا را اپنے کام کی طرف توجہ دیں، اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا یہ آنے جانے والی چیز ہے، انسان کو اپنے اعمال کا حساب اِس دُنیا اور آخرت دونوں جگہ دینا پڑتا ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں