جیکب آباد:رپورٹ ایم عمرانی
جیکب آباد میں بدامنی بے قابو،مسافروین یرغمال بنا کر مسلح افراد کی لوٹمار،دوائس ایجنٹ سے 12لاکھ سے زائد نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،ڈیوٹی پر جانے والے استاد سے تھانے کے سامنے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی
جیکب آباد میں بدامنی کوجن بے قابو ہو گیا ہے پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ،بدھ کی صبح جیکب آباد سے ڈیوٹی پر جانے والے استاد غلام مرتضی برڑو سے دودا پور تھانے کے سامنے مسلح افراد نے سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل2018اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ تاجو دیرو تھانے کی حدودراج واہ موڑ کے قریب مسلح افراد نے مسافر وین کو یرغما ل بنا کر ڈوائس ایجنٹ س غلام رسول ببر اور دیگر مسافروں سے 12لاکھ 80ہزار نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ایک ہفتے کے دوران جمع خان بروہی،حید رعلی،اختر نوناری،فقیر محمد میرانی آکاش کمار،محمد حیات اور صابر حسین چنہ سے مسلح موٹر سائیکل چھینی اور چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔
جیکب آباد:پورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں سیپکو کی بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے میلاد کی محافل شدید متاثر،مذہبی تنظیمو ں کا سیپکو کے خلاف احتجاج۔
جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے بلاجواز غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے جشن میلاد کی محافل کے وقت بھی بجلی کی بندش پر مذہبی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں رفیق احمد،امداد علی،منیر احمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ سیپکو کی بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے میلاد کی محافل شدید متاثر ہو رہی ہیں،جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے سیپکو کا رویہ قابل افسوس ہے چیف سیپکو اسکا نوٹس لیں۔
جیکب آباد:پورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد میں گھر سے تین رو زپرانی لاش برآمد۔
جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانہ کی حدود میں سومرا شاخ کے قریب گھر میں اکیلے رہنے والے شخص 40سالہ عبدالغنی ولد ولی محمد بروہی کی تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے
اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا واقع کا کیس تاحال درج نہیں ہوسکا۔
جیکب آباد: پورٹ ایم ڈی عمرانی۔
جیکب آباد کے محکمہ بہبود آبادی،ایجوکیشن ورکس کے افسر اور متعدد عملہ ڈیوٹی سے غائب،میل نرسنگ اسکول کے پرنسپل اور ہیڈ کلرک چار روز سے اسکول ہی نہیں آئے
جیکب آباد میں وزیراعلی سندھ کی جانب سے بہتر گورننس اور معیاری پبلک سروس کے احکامات پر عمل نہیں ک
ہوسکا متعدد سرکاری دفاتر اب بھی ویران ہیں افسر و عملہ اپنے موڈ سے دفتر آتے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں،محکمہ بہبودآبادی کے ضلعی افسر اور محکمہ ایجوکیشن ورکس اور ھاۓوے کے ایکسئین سمیت کثیر تعداد ۔میں عملہ بدھ کے روز بھی دفتر سے غائب رہا جبکہ میل نرسنگ اسکول کے پرنسپل اور ہیڈ کلرک چار روز سے دفتر نہیں آئے ہیڈکلرک کی آفیس کو تالا لگا ہوا تھا،افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے سرکاری دفاتر ویران پڑے ہیں دور دراز سے آنے والے سائلین مہنگائی کے دور میں کرائے کاخرچہ وغیرہ کرکے جب دفتروں میں پہنچتے ہیں تو انہوں کو سارا سارا دن انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر افسر کے نہ آنے پر سائل مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں جیکب آباد کے شہریوں نے سرکاری دفاتر
وں کے ویرانی اور افسران کی لاپرواہی پر وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ھے کہ اس کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جاۓ تاکہ ملک وقوم مزید نقصان سے بچ سکیں۔
==============================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC