پریس ریلیز
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی میں ( دو ارب،اکستیس کروڑ اکیس لاکھ بانوے ہزار پانچ سو چھتیس)روپے کا بجٹ پیش۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے برائے سال ۳۲۰۲ ۔ ۴۲۰۲ کا بجٹ پیش کیا۔
بلدیاتی خدمات کی مد میں مبلغ (اسی کروڑ بہتر لاکھ اکیاون ہزار چار سو اُنتالیس)روپے کی رقم مختص۔
عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے نیو کراچی تاؤن کو اپنے ذرائع آمدنی بڑھانے ہونگے۔محمد یوسف
اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔محمد یوسف
مورخہ: 27 / ستمبر2023;
کراچی ( )چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۳۲۰۲ – ۴۲۰۲ کے لئے (دو ارب،اکستیس کروڑ اکیس لاکھ بانوے ہزار پانچ سو چھتیس)روپے کا بجٹ پیش کردیا۔کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،میونسپل کمشنر صائم عمران، اکاؤنٹ آفیسر،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسر، ڈائریکٹر ایڈمن،اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خاص خاص نکات پر روشنی ڈالی۔ترقیاتی کاموں کے لئے (اسی کروڑ بہتر لاکھ اکیاون ہزار چار سو اُنتالیس) سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کی مرمت و درستگی، نالوں کی تعمیرو مرمت شامل ہیں۔ پارک و پلے گراؤنڈز کی مد میں (دو کروڑ دس لاکھ)،عوامی شکایات کے ازالے کے لئے (ایک کروڑ پچاس لاکھ)،اسکولز کی مینٹینس کی مد میں (دو کروڑ)روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔عوامی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے نیو کراچی تاؤن کو اپنے ذرائع آمدنی بڑھانے ہونگے۔
جاری کردہ:۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
کالعدم بلدیہ عالیہ کراچی وسطی
===========================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC