27 ستمبر 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے شاندار استقبال کی تیاریوں میں لیگی خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ,اپنی بھرپورتوانائیوں کے ساتھ اپنے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے نہایت پرجوش اور ولولہ انگیز دکھائی دیں,جنھوں نے اعلان کیا کہ عوام کا سمندر 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور یہ پیغام دے گا کہ اس ملک کی عوام کی تمام امیدوں کا محور فقط نواز شریف ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سینئیر رہنماؤں بیگم طاہرہ اورنگ زیب, جنرل سیکرٹری سیماجیلانی، سینئیرنائب صدرراولپنڈی بیگم تحسین فواد اور دیگر نے میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سینئر نائب صدر راولپنڈی سٹی تحسین فواد نے لیگی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف وطن عزیزکی تقدیربدلنے کیلئے واپس آرہے ہیں ۔میاں نوازشریف قوم کی واحدامیدہیں جواس ملک کودرپیش بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔قوم شدت اوربے چینی سے ان کی وطن واپسی کی منتظر ہے۔21اکتوبر بروز ہفتہ کو خواتین اپنی لیگی قیادت کے ہمراہ اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرے گی۔وہ لوگ جو میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق جھوٹی و بے بنیادخبریں پھیلایا کرتے تھے وہ اس استقبال کو دیکھ کر منہ کی کھائیں گے۔مسلم لیگ ن شعبہ خواتین راولپنڈی کی ہر کارکن اپنے قائد کا شاندار استقبال کرکے ثابت کرینگی کہ ماضی کی طرح وہ آج بھی ہر مشکل وقت میں اپنے ملک اور اپنی جماعت کے ساتھ کھڑی ہیں۔جو کسی طرح کی قربانی دینے میں دریغ نہیں کریں گی۔عوام باخوبی آگاہ ہے کہ ملک کو مسائل سے نجات دلانے والا فقط نواز شریف ہے۔اپنے محبوب قائدمیاں محمدنوازشریف کے استقبال کیلئے لیگی خواتین نہایت پرجوش اور پرعزم ہیں جن کی بڑی تعداد21اکتوبرکو راولپنڈی سے مردرہنماؤں اورکارکنوں کے شانہ بشانہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
==================================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC