فورٹ بینڈ کاونٹی پریسینٹ 3 سے کمشنر کے عہدہ کا الیکشن لڑنے والا 24 سالہ پاکستانی نژاد امریکی نوجوان ہیوسٹن کے سیاسی اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس روہیت کھنّہ سمیت متعدد بااثر سیاسی اور حکومتی اکابرین نے بھی نوجوان ابراھیم جاوید کی حمایت کا اعلان کردیا

ابراہیم جاوید بااثر پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کے صاحبزادے اور مضبوط کاروباری و سیاسی پس منظر کے حامل ہیں

ہیوسٹن (نمائندہ خصوصی)

ہیوسٹن فورٹ بینڈ کاونٹی کی پریسینٹ 3 سے کمشنر کے عہدہ کا الیکشن لڑنے والے 24 سالہ پاکستانی نژاد امریکی نوجوان ابراھیم جاوید امریکی سیاسی اورعوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

ابراہیم جاوید بااثر پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کے صاحبزادے اور مضبوط کاروباری و سیاسی پس منظر کے حامل ہیں

ممتاز ڈیمو کریٹک رہنما طاہر جاوید کی جانب سے منعقدہ ظہرانے میں بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس روہیت کھنّہ سمیت متعدد بااثر سیاسی اور حکومتی اکابرین نے بھی نوجوان ابراھیم جاوید کی حمایت کا اعلان کیا ہے

بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس روہیت کھنّہ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابراھیم جاوید جیسے نوجوانوں کی حمایت میرے لئے باعث فخر ہے اور امریکی سیاست میں پاکستانی اور دیگر ایشن امریکن کمیونٹیز سے مزید نوجوان قیادت کی ضرورت ہے جو انتخابی عمل میں سرگرم ہوسکے

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے کمشنر ابراھیم جاوید کا کہنا تھا وہ خود کو اس عہدے کیلے اہل امیدوار سمجھتے ہیں

نوجوان امیدوار ابراھیم جاوید کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فورٹ بینڈ کاونٹی ڈسٹرکٹ کلرک
‏Beverly walker کا کہنا تھا کہ ابراھیم جاوید جیسے نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت سے ہمیں بھی نوجوان قیادت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا

رکن ٹیکساس اسمبلی Ron Reynolds کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فریش آئیڈیاز رکھنے والی نوجوان قیادت کی ہمیں اشد ضرورت ہے

رکن اسٹیفرڈ سٹی کونسل Alice Chen کا کہنا تھا کہ اپنے مضبوط سیاسی اور کاروباری بیک گراونڈ کی وجہ سے ابراھیم جاوید کمشنر پریسینٹ 3 کے عہدے کیلے سب سے اہل اور موزوں ترین امیدوار ہیں

تقریب سے طاہر جاوید ، ممتاز اٹارنی نعمان حسین ، ممتاز بزنس ویمن وشالی دیو ,ممتاز عالم توقیر شاہ ، ہارون مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا
==========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC