لاہور(جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری پرکیورمنٹ و دیگرافسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔ اس حوالہ سے ڈریپ و دیگرسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن میں ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کیلئے شفافیت کو سوفیصدیقینی بنارہاہے۔ اجلاس کے دوران آئیسوفلور،ہیپرین،لوہیزول اور سٹیپٹوکنیزکی فراہمی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کیلئے تمام ترعمل کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
==================
https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC