چین میں ہر سو پھیلے پھولوں سے فضا معطر

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں سرد موسم کا آغاز ہوگیا ہے وہیں چین میں اس وقت ہر طرف رنگ برنگی خوبصورت پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے
جی ہاں، چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Dongyang میں ہر سو پھیلے لاکھوں رنگ برنگی گل داؤدی کے پھولوں نے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ان خوبصورت پھولوں سے فضا مہک اُٹھی ہے۔

وسیع رقبے پر پھیلے مہکتے پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

یہ سب کچھ دیکھنے کیلئے نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں