ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم دسمبر میں شروع کی جائے گی۔

40 کلو گرام افیوم کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی کراچی 18 نومبر۔ ایکسائز پولیس کشمور نے 40 کلو گرام افیوم کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دو ملزمان کو گرفتارکر کے واردات میں استعمال کیا جانے والا ٹرک بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر شمس الدین چاچڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کشمور چیک پوسٹ نزد وردک پمپ پر ایک مشکوک ٹرک نمبر سی 1505 کی تلاشی کے دوران چالیس کلو گرام افیوم برآمد کرکے دو ملزمان ظہیر خان اور ناصر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ نے کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے سرحدی چیک پوسٹوں پر تعینات افسران اور عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ سندھ میں منشیات لانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھیں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 1037۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 18نو مبر 2019 ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم دسمبر میں شروع کی جائے گی۔ مکیش کمار چاو ¿لہ کراچی 18 نومبر۔ محکمہ سندھ ایکسائز ، ٹیکسیشن اور انسداد منشیات نے موٹر وہیکل ٹیکس کی نادہندگان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی اور بقایاجات کی وصولی کے لئے دسمبر کے پہلے ہفتے سے ایک بھرپور روڈ چیکنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا فیصلہ آج یہاں اپنے دفتر میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی ، ڈائریکٹر ایڈمن عامر جمیل اور دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے ڈویژنوں کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی جانچ اور شناخت کے لئے ٹیموں کی تشکیل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران ٹیکس نادہندگی والی گاڑیوں اور مالکانہ (اوپن لیٹرز) پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک پولیس سندھ کے تعاون سے روڈ چیکنگ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاو ¿لہ نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سے کہا کہ وہ اس مسئلے پر عام لوگوں کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعہ بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ سڑکوں پر کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے روڈ چیکنگ مہم شروع کرنے سے پہلے اپنا بقایا ٹیکس جمع کریں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر1038۔۔۔۔ایم یو

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 18نو مبر 2019 ضلع ملیر میں پونے آٹھ لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین دی جائے گی۔ مرتضیٰ بلوچ کراچی۔ 18 نومبر۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر میں بیماریوں کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سمیت تمام بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے۔ یہ بات آج انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ٹائیفائڈ ویکسینیشن مہم کے آغاز کے موقع پر میمن گوٹھ ہسپتال میں مھم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے ویکسین لگنے والے بچے کو نشان لگا کر مہم کا آغاز کیا۔میمن گوٹھ ہسپتال میں افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او ملیر ڈاکٹر علی احمد میمن اور ایم ایس نے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کو مہم سے متعلق بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ کو بتایا گیا کہ ٹائفائیڈ مہم میں ڈسٹرکٹ ملیر کے 7 لاکھ 77 ہزار بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی اور اس مہم کے دوران 646 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 9 سال سے 15 سال تک کے بچوں کی ویکسین کی جائے گی۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ سندھ حکومت ٹائیفائیڈ اور ڈینگی کے لِے جامع کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کو موثر بنانے کے لئے علاقوں میں آگہی مہم بھی جاری رکھی جائے تاکہ والدین بھرپور طریقے سے حصہ لے سکیں۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 1039۔۔۔ایم یو 

اپنا تبصرہ بھیجیں