دی لیجنڈ آف مولا جٹ اسٹنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد دی لیجنڈ آف مولاجٹ ’’Taurus World Stunt Awards“ کیلئے نامزد کرلی گئی۔


مولا جٹ اور نوری نتھ کے فائٹ سین نے ”بہترین فائٹ“ کے لیے یہ نامزدگی حاصل کی ہے۔

معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ ریلیز کے 48 ہفتوں کے بعد بھی پاکستان کے بڑے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔پاکستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے فلم کو بین الاقوامی سطح پر شاندار پزیرائی حاصل کرتے ہوئے ہالی وڈ فلموں کے ساتھ مقابل ہے 2001سے فلم انڈسٹری کی دنیا میں بہترین اسٹنٹ سین عکسبند کو سالانہ ایوارڈز نامزدگی کی جاتی ہیں

اس سال پاکستان کی ریکارڈ ساز فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کی جس کے ساتھ دل دہلا دینے والا فائنل فائٹ سین جس میں مولا اور نوری اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سین عکسبند کروایا جس کو بہترین فائٹ’ کے زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے، اس کے علاوہ جس میں متعدد آسکر جیتنے والی فلم ‘ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس’ اور ‘دی گرے مین’ بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی شامل ہیی. اس سے قبل ہالی وڈ فلمز ‘وانس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ’، ‘کنگس مین’، ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 6،’ ‘انسیپشن،’ اور ‘دی ایونجرز’ جیسے سپر ہٹ فلمیں بھی یہ ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ’بہترین فلم ساز‘ کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے
===========================

https://www.youtube.com/watch?v=ak0DHASC