کیلیفورنیا کے ایک گھر میں فیملی تقریب پر فائرنگ،9افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر میں فیملی تقریب کے دوران فائرنگ سے9افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر میں فیملی تقریب جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کر دی گئی جس کی زد میں آکر 9افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کامزید کہنا تھا کہ گھر کے صحن میں خاندان کے افراد ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھ رہے تھے جب اچانک کسی نے فائرنگ کردی،ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔