پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل تجربے کے دوران مختلف اہداف حاصل کیے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ تھا،میزائل 650 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہےجبکہ میزائل تجربے کے دوران مختلف اہداف حاصل کیے گئے۔