ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا ، فخرزمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سمیت کسی فارمیٹ میں اچھا نہیں کھیل رہا، کوشش ہوگی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کرکٹ کی ایک سادہ سی تھیوری ہے کہ آپ کو وکٹ پر رُکنا ہوتا ہے ، میری یہی کمزوری ہے، میں وکٹ پر نہیں رک پا رہا، وکٹ پر رکنے اور سنبھل کر کھیلنے کی پریکٹس کررہا ہوں
دورہ آسٹریلیا پر بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا مایوس کن رہا، لیکن سیکھنے کو بہت کچھ ملا ، سب ہی نے بہت کچھ سیکھا۔