نواز شریف کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کا تفصیلی معائنہ کیا، پلیٹ لیٹس کاؤنٹ مستحکم رکھنے کے لیے ہائی ڈوز اسٹیرائیڈز دی جا رہی ہیں، تاکہ وہ سفر کے قابل ہو سکیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر ہوگا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی ٹیم بھی موجود ہوگی۔

خیال رہے کہ بیرون ملک علاج کے لیے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹرز سابق وزیر اعظم کو سفر کے لیے تیار کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قائد محمد نواز شریف قوم کی دعاؤں میں کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے