نواز شریف علاج کروا کرپاکستان واپس آجائیں گے: شاہد آفریدی

صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کرانے کیلئے باہر جارہے ہیں، کیاغریب کویہ سہولت میسرہے؟جس پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ نواز شریف جا رہے ہیں تو جانے دیں، وہ علاج کروا کرپاکستان واپس آجائیں گے کیونکہ مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف مخلص ہیں ؟ جس پر سابق کپتان نے کہا مجھے نہیں پتا کہ وہ کتنے مخلص ہیں لیکن یہ پتا ہے کہ میں بہت مخلص ہوں۔