وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی قانونی ٹیم میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے حکومتی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ کاجائزہ لیاجائے اوراس متعلق کابینہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔

ذرائع کا کہناہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےپرحکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طےکیاجائےگا اور کابینہ اجلاس میں ہی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔وازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نے گزشتہ روز بابر اعوان سمیت قانونی ماہرین سے مشاورت کی تھی